پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم معاشی مذاکرات مکمل

 

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے درمیان مالی سال 2026-27 کے بجٹ اور معاشی اصلاحات پر مذاکرات مکمل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس نیٹ میں توسیع، بجلی و گیس شعبے میں اصلاحات اور مالی خسارہ کم کرنے پر زور دیا ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، درآمدات اور بڑے کاروباری شعبوں سے متعلق نئے ٹیکس اقدامات متوقع ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام اور زرمبادلہ ذخائر بہتر بنانے کیلئے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ان مذاکرات کے بعد پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *